ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملاپیر یار ڈیم کی سطح 139فٹ برقرار رکھنے سپریم کورٹ کا حکم

ملاپیر یار ڈیم کی سطح 139فٹ برقرار رکھنے سپریم کورٹ کا حکم

Sat, 25 Aug 2018 12:43:18    S.O. News Service

 نئی دہلی، 25؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے کیرالا میں عیر متوقع سیلاب کی وجہ سے ہوئی بڑی تباہی کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملاپیر یار ڈیم کی سطح آب کو 31اگست تک 139فٹ برقرار رکھا جائے۔

چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھنویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڈ کی بنچ نے مرکز کے اس بیان کے ادخال پر غور کرتے ہوئے کہ ملاپیر یار کی سب کمیٹی کا 23اگست کو اجلاس منعقد ہوا تھا اور تاملناڈو حکومت کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پانی کی سطح کو 139فٹ پر برقرار رکھے جو عدالت عظمیٰ کی جانب سے مقرر کردہ اجازت یافتہ حد سے دو فٹ نیچے ہے۔

بنچ نے یہ واضح کیا کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پہلو کا خود جائزہ لے گی۔ اس نے کہا ڈیم میں پانی کی حد کو کم رکھنے کا فیصلہ کیرالا میں ہوئی بڑی تباہی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ حکومت تاملناڈو کے اس الزام کے بعد کہ یہ ایک پُر آشوب منصوبہ کا حصہ ہوسکتا ہے تاکہ اجازت یافتہ حد کے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کو درکنار کیا جائے گا۔ یہ مشاہدہ سامنے آیا ہے۔ بنچ نے معاملہ کی آئندہ سماعت 6ستمبر کو مقرر کی ہے اور اس وقت تک کیرالا‘ پڈوچیری‘ تاملناڈو اور کرناٹک سے ان کا رد عمل داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ کل حکومت کیرالا نے عدالت عظمیٰ سے کہا تھا کہ حکومت تاملناڈو کی جانب سے ملاپیر یارڈیم سے پانی کے اچانک اخراج ریاست میں سیلاب کی تباہ کاری کی ایک وجہ ہے۔

اس نے بتایا کہ تقریباً 3.48کروڑ آبادی کے منجملہ 54لاکھ سے زیادہ افراد یا کیرالا کی ہے 1/6آبادی سیلاب سے راست متاثر ہوئی ہے۔ ملاپیر یار ڈیم‘ دریائے پیریار پر کیرالا کے اڈو کی ضلع میں تھیکڈی کے قریب مغربی گھاٹ پر واقع ہے۔ کیرالا کے ساکن رسیل رائے نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تاملناڈو کو ڈیم میں آبی سطح کی برقراری کی ہدایت دی جائے کیونکہ کیرالا میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

سپریم کورٹ نے قبل ازیں ملاپیر یار ڈیم کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پینل کو حکم دیا تھا کہ وہ آبی سطح کو گھٹانے پر غور کرنے کی ہدایت کیرالا کے چیف منسٹر کی جانب سے تاملناڈو کے اپنے ہم منصب ای کے پلانی سوامی کو تحریر کرنے کے پس منظر میں دی گئی ہے۔ چیف منسٹر کیرالا نے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کی حفاظت کیلئے ملاپیر یا ڈیم میں سطح آب کو کم کیا جائے لیکن تاملناڈو حکومت نے سطح آب گھٹانے کی درخواست کی مخالفت کی۔ اس نے کہا کہ ڈیم میں پانی کا موجودہ داخلی بہائو 20ہزار کیوزکس ہے اور بارش کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ فوری طورپر پانی کی سطح گھٹائی جائے۔


Share: